علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹربہار 2023کے داخلے 15 جنوری سے شروع پہلے مرحلے میں میٹرک۔ میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ) ایف اے۔آئی کام۔ایف اے درس نظامی (ثانویہ خاصہ) سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے ہوں گے
میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلے کی آخری تاریخ 21 فروری 2023 ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباکے لئے خوشخبری ہے کہ اب میٹرک میں داخلہ لینے کے لئے مڈل سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ میٹرک میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء مڈل سرٹیفیکیٹ کے بغیر داخلہ لے سکتے ہیں
داخلہ لینے کے لئے ب فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی لازمی مہیا کرنا ہو گی۔داخلہ لینے کے لئے طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر 13 سال سے کم نہ ہو۔لہذا ثبوت کے طور پہ ب فارم کی کاپی یا شناختی کارڈ کی کاپی میٹرک کے داخلہ فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہو گی
یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد انیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔پی ایچ ڈی پروگرامز۔ ایم فل /ایم ایس پروگرامز۔بی ایس 4سالہ پروگرامز (ایف ایس سی بیسڈ)۔بی ایس 2.5سالہ(بی ایس سی بیسڈ) پروگرامز کے آن لائن داخلے مین کیمپس 15جنوری سے شروع ہوں گے جو 15فروری2023 تک جاری رہیں گے۔
تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔ داخلے کے امیدواروں کو فارم دوسرے ضروری کاغذات کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوں گے تاہم جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں وہاں پر پرنٹڈ پراسپکٹس اور داخلہ فارم میسر ہوں گے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ نے ریجن کی تمام تحصیلوں میں پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم کردیے ہیں۔مزید برآں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
طلبہ داخلہ فیس ABL.MCB.UBL.FWB بینکوں کے علاوہ طلبہ اب جاز کیش۔ ایزی پیسہ۔ یو پیسہ کیموبائل ایپ۔فرنچائزز اور بینک کی برانچز کے ذریعے بھی فیس جمع کرا سکیں گے۔
1 تبصرہ
Hello there, just became aware of your blog through Google,
and found that it’s truly informative. I’m gonna watch out for brussels.
I’ll be grateful if you continue this in future.
A lot of people will be benefited from your writing.
Cheers! Escape roomy lista