وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے لاہورمیں میڈیا نمائندوں ے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
پرویز الہٰی تمہیں مونس کی طرح بھاگنے نہیں دیں گے، ان کو 186 ووٹ لینے ہوں گے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا
عطا تارڑ کا مزید کہناتھا پرویز الہٰی اپنے بیٹے کے پاس باہر جانا چاہتے ہیں، آپ ووٹ لو یا گھر جاؤ، تیسرا آپشن نہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی باہر نہ جائیں، وہ وزیر اعلیٰ ہیں، وہ باہر جانے سے گریز کریں
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اچھا نہیں لگتا وزیرِ اعلیٰ کا نام نو فلائی فہرست میں آئے