مسلم لیگی رہنما مرزا یونس قمر نے کا کہنا تھا وفاقی حکومت کی جانب سے چوہدری برادران کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتہائی شرمناک فعل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی فیملی کو جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ چودھری پرویز الہی سے مرضی کے فیصلے کرائے جا سکیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی دھڑے کے پکے اور وعدوں کو وفا کرنا جانتے ہیں
ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری راسخ الہی ان کی اہلیہ کے خلاف جو جھوٹی کاروائی کی جارہی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیںجس طرح ماضی میں چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری مونس الہیٰ نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کا دامن کرپشن کمیشن سے پاک ہے انشاءاللہ ایک بار پھر چوہدری پرویز الہی، چوہدری مونس الہی اور ان کے فیملی ممبران حالیہ جھوٹے الزامات سے بھی باعزت بری ہوں گے
مرزا یونس قمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پچھلے آٹھ ماہ کے دوران جس طرح اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے لوگ روٹی کو ترس رہے ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف امپورٹڈ حکمران ہیں جنہیں اس قوم پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے ہے انشاءاللہ بہت جلد عوام کی کے حکمرانوں سے جان چھوٹنے والی ہے ہم ملک کے اداروں کو یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ملک کے اندر امن و رواداری کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں اور اداروں میں بیٹھے جو لوگ اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں انہیں اب بس کر دینی چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی بے تحاشا بحرانوں کا شکار ہے اسے مذید مسائل میں نہ دھکیلا جائے