گجرات کی تحصیل کھاریاں کے حوالے سے ذرائع کے مطابق ک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لو کل گورنمنٹ کھاریاں شہر کے نواحی علاقوں کو زرعی رقبہ قرار دیکر رہائشی جگہ کو سب ڈویثرن بناکر پلاٹ فروخت کرنے پر پابندی لگا رہی ہے
ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے کھاریاں کی آبادی میں اضافہ رک جائے گا اور عام شہری کیلئے گھر بنانا مشکل ہو جائے گاہ،ان حالات کو دیکھتے ہوئے تحصیل کھاریاں کی نمائندہ سماجی تنظیم فرینڈز آف کھاریاں کے صدر میاں محمد صفدر اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی قادری،اور سماجی تنظیموں نے تحریری طور پر ڈی سی گجرات سے مطالبہ کیا ہے،کہ کھاریاں کے نواح میں بنجر زمین کو رہائشی رقبہ قرار دیکر براؤن ڈکلیئر کیا جائے،تاکہ کھاریاں کے نواح میں کم آمدنی والے لو گوں کیلئے نئے آبادی، آباد ہو سکے
شہریوں اور فرینڈ ز آف کھاریاں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے تحریری طور پر مطالبہ کیا ہےکہ کھاریاں شہر کی آبادی انتہاتی گنجان ہو چکی ہے،جس کی وجہ سے شہری مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے،اور عام شہری کیلئے کھاریاں شہر میں مکان کیلئے رقبہ خریدنا خواب بن کے رہ گیا ہے۔