موٹرسائیکل کی چابی مانگنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا،پولیس کے مطابق بھٹی بھنگو میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ملزم چھوٹے بھائی عدیل نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو گھر میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا
،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔قتل کا افسوسناک واقع تھانہ صدر کے علاقے بھٹی بھنگو میں پیش آیا مقتول نے اپنے چھوٹے بھائی سے بازار جانے کے لیے موٹرسائیکل کی چابی مانگی تھی،ملزم فرار،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی