تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 2 نام سامنے آ گئے
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ، ڈاکٹر پرویز حسن کے نام سامنے آئے ہیں، عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات میں ان ناموں پر مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت کل تک نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے متعلقہ شخصیات سے رابطہ کر کے بھی رائے لی جائے گی کہ کیا وہ ذمہ داری کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت میں حتمی طور پر دو نام تجویز کرے گی اور کوشش کی جائے گی کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو۔