لاہور: پنجاب پولیس میں بھرتی کے امیدواروں کے لیے بری خبر ہے کہ پنجاب پولیس میں فیز 2 کی بھرتی روک دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فیز 2 کی بھرتی صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے روکی گئی ہے، فیز 2 کی بھرتی لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر 22 اضلاع میں ہونا تھی، بھرتی 18 جنوری سے شروع ہونا تھی۔
بھرتی کے حوالے سے ڈی آئی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم چوہان نے مراسلہ جاری کر دیا، جس کی کاپی سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام افسروں کو بھجوا دی گئی، بھرتی کے حوالے سے دوبارہ نیا مراسلہ جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس میں فیز ون کی بھرتی مکمل ہو چکی ہے، فیز ون میں پنجاب بھر سے ساڑھے 5 ہزار کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کو بھرتی کیا گیا ہے، فیز ون اور ٹو کا شیڈول اکٹھا جاری کیا گیا تھا۔