ٹانڈہ(ایم امان اللہ گجر )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل شاہ آف مومدی پور سیداں کا دورہ متحدہ عرب امارات گزشتہ روز مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کمپنیز یواےای چوہدری نواز رشید ریحانیہ ٹانڈہ نے سید عدیل شاہ سے ملاقات کی اور امارات کی سرزمین پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے انہوں نے سید عدیل شاہ کا استقبال کیا
اس موقع پر سید عدیل شاہ اور چوہدری نواز رشید ریحانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور ضلع گجرات کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی
سید عدیل شاہ نے چوہدری نواز رشید ریحانیہ سے متحدہ عرب امارات میں بزنس اور کاروبار کے حوالے سے بھی بات چیت کی یاد رہے سید عدیل شاہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے اس موقع پر معروف جرنلسٹ ارشد محمود ودیگر بھی ہمراہ تھے چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے سید عدیل شاہ کو ابوظہبی میں خوش آمدید کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین نے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے اور پاکستانیوں نے بھی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے