سیالکوٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری انسداد گداگری کے لئے خصوصی آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 86بھکاریوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ درجنوں کو وارننگ دیکر چھوڑا گیا،
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی قیادت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل انسداد گداگری کمیٹی نے اپنی ٹیم ممبران کے ہمراہ شہر کے تمام علاقوں بشمول اہم چوراہوں، کاروباری مراکز، مزارت، ہسپتالوں کے سامنے مربوط کاروائیاں کی اس دوران بھیک مانگنے والے مرد و خواتین اور بچوں کو تحویل میں لیا گیا ان میں سے عادی بھکاریوں کے خلاف فوجداری کاروائی کی گئی
کمسن بچوں، خواتین سمیت درجنوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی اگوکی میں بھکاریوں کے خلاف ایکشن کو سراہا اور بتایا کہ پہلی بار نواحی علاقوں میں ایکشن لیا گیا ہے اس دوران اگوکی اڈہ اور نواحی علاقوں سے 6بھکاریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گداگری کے تدارک کیلئے کاروائی جاری رہے گی۔