واقعہ تھانہ لاری اڈا کی حددو میں جی ٹی روڈ پر انمول میرج کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی گردن کٹی نعش برآمد ہوگئی
واقعے کی اطلاع ریسکیو ٹیم نے پولیس کو دی تو ڈی ایس پی سٹی سمیت پولیس کی نفری اور فرنزاک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرنزاک ٹیموں نے موقعہ پر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے نامعلوم نعش کے قریب سے چھری بھی برآمد ہوگئی ہے جبکہ مرنے والے کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان میں ہے،نامعلوم نعش کی شناخت بھی کی جارہی ہے،
پولیس حکام کا مزید کہنا ہےنعش کی گردن کاٹنے کیساتھ ساتھ پیٹ پر گہرے زخم ہیں