گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ بارکوں اور گودام کو آگ لگا دی قیدیوں نے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا پولیس پر پتھراؤ، ڈی ایس پی سمیت متعدد قیدی و پولیس اہلکار زخمی
واقعہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے اندر پیش آیا جہاں پر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل خوشی محمد نے قیدی بیرک میں کیل لگانے کی وجہ سے قیدیوں اور اسٹنٹ سپریڈینٹ میں تلخ کلامی شروع ہوگئی،جس پر جیل کے اندر قیدیوں نے جیل گودام کو آگ لگاتے ہوئے قیدیوں کی جانب اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل کو یرغمال بنالیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی گجرات پولیس سمیت ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے جیل کو حصار میں لیتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی،جیل اور قیدیوں کے تصادم میں ڈی ایس پی سٹی سمیت پولیس اہلکار زخمی کی اطلاعات ہیں،دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آر پی او گجرات کو فی الفور گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت جاری کرتے جلد ازجلد قیدیوں سے مذاکرات کرنے کا حکم جاری کیا، آر پی او گجرانوالہ منیر مسعود مارتھ کا کہنا ہے جیل کے اندر حالات کا جائزہ لیا جارہاہے،تاحال قیدیوں کیساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں جلد ہی قابو پا لیا جائیگا جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں 3 گھنٹے سے مذاکرات جاری تاہم ابھی تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے