کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے خود کو گولی ماری۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ملزم نے خودکو گولی مار کر ہلاک کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی ماری۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں ڈائریکٹر آئی ایس آئی اور انسپکٹر کو قتل کیا تھا۔