ٹانڈہ( ایم امان اللہ گجر ) پنجاب حکومت کے خاتمے کے بعد ضلع گجرات بالخصوص این اے 68 کی سیاسی صورتحال دن بدن نئے رنگ میں ڈھلنے لگی ہے کئی سیاسی نامور چہرے سابقہ رنجشیں بھلا کر گلے ملنے لگے
کئی نامور چہرے اپنی قیادت سے نالاں نظرآنےلگےیوں تو اس حلقہ کی روایات رہی ہے یہاں سے صرف نوابزدگان اور چوہدری برادران کے امیدواروں ہی کامیاب ہوتے رہے ہیں حالانکہ بڑے نامور سیاسی چہرے دونوں خاندانوں کے خلاف الیکشن کے میدان میں سامنے آتے رہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ وہ پھر انہی خاندانوں کے ساتھ ہونے لگے تھے مگر اب پھر اس جدید دور میں جہاں پر آج سوشل میڈیا کا راج ہے پھر سے این اے 68 میں سیاسی صورتحال یکسر رنگ بدل رہی ہے
چند روز قبل نوابزادہ غضنفر گلُ اور نوابزادہ طاہر الملک کا راضی نامہ ہوگیا اور ایک پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا امیدوار بھی اناوئس کردیے اس سے قبل دو بڑے نامور چہروں جن میں بڑا سخت اختلاف پایا جاتا تھا
چوہدری افگن فاروق کُلاچور اور چوہدری علی وڑائچ کُلاچور اُن کا بھی راضی نامہ ہوگیا اب چوہدری محمد علی گجر حاجیووالہ اور چوہدری افگن فاروق کُلاچور کا بھی راضی نامہ ہوگیا ہے جس میں اہم کردار چوہدری علی وڑائچ چوہدری اوصاف وڑائچ نے ادا کیا
چوہدری علی وڑائچ کا کُلاچور میں پاور شو کامیاب رہا چوہدری عابد رضا کوٹلہ سمیت ضلعی قیادت موجود رہی جبکہ چوہدری افگن فاروق کُلاچور نے بھی پریس کانفرنس کرکے اپنی قیادت چوہدری حسین الٰہی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کھل کر اپنے تخفظات میڈیا کو بتائے اورصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
دو روز قبل چوہدری علی وڑائچ کُلاچور نے میڈیا کو انٹرویو
دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جلالپور جٹاں کے حلقہ سے ن لیگ کے امیدوار کی صورت ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گئےجبکہ دورسری جانب چوہدری محمد علی گجر نے بھی پی پی 28 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے جس کا اظہار انہوں نے بھی چند روز قبل ایک انٹرویو میں دوہرایا
اس وقت حلقہ کی سیاسی صورتحال دلچسپ موڑ پر ہے کیونکہ چوہدری محمد علی گجر چوہدری علی وڑائچ دونوں امیدوار ہیں اور ان کے چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے مراسم نوابزدگان کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں جبکہ علی کلاچور نے میڈیا سے گفتگو کےدروان کہنا تھا کہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ این اے 68 سے خود الیکشن لڑیں گے
موجود صورتحال پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے
کیا نوابزدگان کی حلقہ میں گرفت کمزور ہوچکی ہے؟
کیا نوابزدگان کے جو کئی سالوں سے آپسی اختلافات تھے؟
کیا دوسری سیاسی طاقتوں نے اُن کے اختلاف سے فائدہ نہیں اُٹھایا؟
اس وقت اگر دیکھا جائے تو پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اس وقت ضلع گجرات میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ پر زیادہ اعتماد نظر آرہا ہے جبکہ این اے 68 میں نوابزادہ خاندان اب ایک پیج پر ہے مگر اس وقت گرفت پارٹی کمان کی طرف سے کمزور نظر آرہی ہے اگر دیکھا جائے تو چوہدری علی وڑائچ چوہدری محمد علی گجر کے الیکشن لڑنے کے اعلان کو صرف سیاسی سمجھ لینا بھی غلط ہوسکتا ہے
چوہدری عابد رضا کوٹلہ اگر ایم این اے کے امیدوار آگئے تو نیچے بظاہر ان کے چوہدری علی وڑائچ پی پی 32 چوہدری محمد علی گجر پی پی 31 سے متوقع امیدوار ان کے پینل کے ہوسکتے ہیں مگر یہاں ہر ایک سوال یہ بھی ہے اگر ایسا ہوا تو نوابزادہ خاندان کی سیاست کو نقصان ہوسکتا ہے؟ مگر این اے 68 میں اگر کسی کا گراس روٹ لیول پر سنگ دھڑا مضبوط ہے تو وہ نوابزدگان اور چوہدری برادران ہی ہیں سوشل میڈیا کے اس دور میں اب لوگوں کو شعور حاصل ہوچکا ہے حالانکہ حلقہ کی تاریخ دیکھی جائے تو دونوں گھرانوں چوہدری برادران اور نوابزدگان کے سامنے بڑے بڑے نامور سیاسی چہرے الیکشن مقابلے پر آئے مگر ناکام رہے اور واپس ان دونوں خاندانوں کے ساتھ منسلک ہوگئے
بہرحال چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہو چوہدری علی وڑائچ کُلاچور ہو یا پھر چوہدری محمد علی گجر ہو الیکشن میں اس حلقہ کی تینوں سیٹوں سے کامیابی مشکل نظر آرہی ہے نوابزادہ خاندان ایک اٹل حقیقت ہے اور مضبوط ووٹ بنک اور سنگ دھڑے کے حامل ہیں جبکہ چوہدری برادران بھی حلقہ میں مضبوط ووٹ بنک بنا چکے ہیں اور مضبوط سنگ دھڑا رکھتے ہیں