ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے وزیر آباد روڈ پر مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور پٹرول کی قیمتوں پر عملدرآمد اور دستیابی کا جائزہ لیا، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول بھی ہمراہ تھیں۔ کمشنر گوجرانولہ ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کمپنیوں کے پٹرول پمپس پر کمپنی کی طرف سے سپلائی کردہ پٹرول ، ابتک سیل کا ریکارڈ اور موجودہ سٹاک چیک کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپس پر آنیوالے شہریوں سے پٹرولیم کی دستیابی ، مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ پٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھے ہوئے ہے ، کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے واضع کیا کہ پٹرولیم مصنوعات بلیک میں یا زائد قیمت پر فروخت کی شکایات پر قصور وار پٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔