ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے ماڈل بازار میں قائم آٹا سیل پوائنٹ کا دورہ کیا، ڈی ایف سی نصراللہ ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے آٹا سیل پوائنٹ پر آٹا کی آمد اور فروخت کا ریکارڈ چیک کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے کہا کہ مارکیٹ میں سستا آٹا کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے فلور ملز کو روزانہ کی بنیاد پر گندم کا کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔
آٹا کی سپلائی کا تسلسل جاری رکھنے اور آٹا کی غیر قانونی فروخت اور اسمگلنگ روکنے کے لیے فلور ملز شہر کے داخلی خارجی راستوں کی نگرانی کی جارہی ہے، آٹا اسٹاک کرنے اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے