واقعہ منڈی بہاوالدین نواحی گاوں چک نمبر 33 میں پیش آیا جہاں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او منڈ ی بہاوالدین ساجد کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کےفرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروا دی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے ایک ماہ قبل فائرنگ کرنیوالے ملزمان کے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کیا گیا تھا، قتل کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان نےمخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کردی،
فائرنگ کی زد میں آکر سرور، قاسم عرف سنی اور عنایت زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقعہ پر جاں کی بازی ہار گئے
ڈی پی او منڈ ی بہاوالدین ساجد کھوکھر کا کہنا ہےایک ماہ قبل ملزم پارٹی کے دو بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کیا گیا تھا جس ک بناء پر بدلہ لینے کیلئے یہ واقعہ پیش آیا ہے انکا مزید کہنا تھاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی