نئی ڈویژن، اضلاع اور تحصیلیں بننے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے،گجرات ڈویژن کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کردیا گیا، دوسری جا نب ضلع وزیرآباد، ضلع کوٹ اددو، ضلع تلہ گنگ اور ضلع مری کو بھی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جا ری کردیا گیا
دوسری جا نب نگران وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیر آباد سانحہ پر جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ظا ہر کیا گیاہے
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے تحقیقات کا آغازکر دیا ہے،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے وزیر آباد جے آئی ٹی کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی کمیٹی ڈائریکٹر لیگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکومنٹس شامل ہونگے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بھی انکوائری ٹیم میں شامل ہے