واقعہ تھانہ صدر لالہ موسی کی حدود صابر کوٹ میں پیش آیا جہاں16 روز قبل 4 فروری کو نامعلوم ملزمان سوئمنگ پول میں نصب 10 لاکھ مالیت کی سولر پلیٹس اور ہیڈ لائٹ وغیرہ چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
اطلاع ملتے ہی صدر لالہ موسی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کیخلاف شہری کی درخواست مقدمہ درج کیاتوڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی
خصوصی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 1۔ بخت نواب ولد سید نواب 2۔ نور نواب ولد سید نواب سکنائے نوشہرہ شامل ہیں
پولیس ترجمان کا کہنا ہےملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ سولر پلیٹیں مالیت 10لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور اسلحہ نا جائز پسٹل 30بور برآمد کر لیا