٭٭چوہدری برادران عام انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑینگے٭٭
چوہدری برادران میں تقسیم کے بعد 2023 میں متوقع عام انتخابات میں خاندان کے افراد ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، شافع حسین اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی، مونس الہیٰ ، چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الہی متوقع طور پر ایک دوسرے کے مدقابل ہوں گے۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک پی ڈی ایم جبکہ پرویز الہیٰ ، مونس الہیٰ، حسین الہیٰ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔چوہدری برادران میں سیاسی اختلافات سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گذشتہ سال پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر سامنے آئے۔اس وقت پرویز الہیٰ اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے عمران خان کے ساتھ اتحاد برقرار رکھا تاہم چوہدری شجاعت حسین کا خاندان پی ڈی ایم کے ساتھ مل گیا۔