ضلعی انتظامیہ گجرات اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب موضع چوکناوالی میں منعقد ہوئی
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، افتتاحی تقریب میں سکول اور کالجز کے طلبا و طالبات نے 1 منٹ میں ایک ہزار سے زائد پھلدار پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسان کے بہترین دوست ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، بڑھٹی ہوئی آبادی اور انڈسٹریز کے فروغ سے ماحول خطرناک حد تک آلودہ ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت ماحول کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کو بھی صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،درخت ماحول سے مضر صحت اجزاء کو جذب کرتے ہیں اور انسانوں کے لئے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہر بشر کم از کم دو شجر لگائے، لوگ اپنے گھروں، خالی جگہوں میں پر درخت لگائیں اور پھلدار درخت لگانے کو فروغ دیں تاکہ آکسیجن، سایہ کے ساتھ ساتھ پھل بھی حاصل کئے جاسکیں۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر ارشاد گوندل، رییج فارسٹ آفیسر راشد چٹھہ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، ڈی ڈی کالجز طاہر عزیز، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او سیکنڈری رخسانہ قدیر، پرنسپل جناح پبلک اسکول ظہیر جان اس موقع پر موجود تھے۔