اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈومیسائل کاؤنٹر کا معائنہ کیا، سنٹر انچارج وقاص باجوہ اور کاؤنٹر پر تعینات سٹاف نے کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اے سی سیالکوٹ غلام سرور نے بتایا کہ ای خدمت مرکز کے ڈومیسائل کاؤنٹر پر ابتک 420درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے 330درخواستوں پر ڈومیسائل جاری کر دیے گئے ہیں، 58درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کیا گیا ہے نیز 33درخواستوں پر کاروائی جاری ہے۔