گجرات ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے کل سے آپریشن شروع کیا جا رہا ہے،
ناجائز تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، بازاروں، گزرگاہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاویزات سے صاف کروایا جائے گا، ریلوے روڈ، گلزار مدینہ روڈ، ٹائر مارکیٹ، جناح روڈ، کورٹ روڈ، سروگودہ روڈ، مین بازار، تمبل بازار، کٹرا بازار، مچھلی چوک، موتی بازار سمیت دیگر اہم گزرگاہوں میں انسداد تجاوزات کے لئے اہم آپریشن کیا جا رہا ہے۔ تاجر راہنما تجاویزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی دکاندار کو شٹر سے باہر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شٹر کے باہر موجود ہر قسم کا سامان ضبط کرلیا جائے گا، مالکان کے خلاف مقدمات درج اور بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں نالوں، سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی، شہر بھر کی صفائی ، بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سی او میونسپل کارپوریشن چوہدری فیاض وڑائچ، صدر انجمن تاجران شیخ افضال و الرحمان شاد، جاوید بٹ، خان شبیر خان، خادم حسین سلیمی، ملک بابر نسیم،ملک سرفراز،اس موقع پر موجود تھے۔