ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں امیر مختار گوندل نے جنڈانوالہ تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت و جرمانہ کی سزا سنادی ایک ملزم اشتہاری قرار
استغاثہ کے مطابق کھاریاں کے نواحی گاؤں جنڈانوالہ کے رہائشی تین دوستوں 26سالہ قاسم عباس، 24سالہ عثمان افضل، 28سالہ محمد ارفاس کو گاؤں کے رہائشی دو سگے بھائیوں نے11اپریل 2019ء کو قتل کر دیاتھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر کھاریاں نے مقتول قاسم عباس کے کزن محمد نواز کی مدعیت میں 2سگے بھائیوں کیخلاف درج کر لیا تھا
عدالت نے مقتولین کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم عدنان طارق کو تین مرتبہ سزائے موت اور 30لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ دوسرے ملزم سلیمان طارق کو اشتہاری قرار دیا ۔