ڈپٹی صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپیکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ امتیاز اسلم، ڈرگ کنڑولر محمد اکرم رانا،ڈرگ انسپکٹرز ظہیر عباس اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر20کیسز سماعت کیلئے پیش کیے گئے اور الزام علہیان کا موقف سننے کے بعد 20 افراد کو وارننگ جبکہ 2 کسیز کو مزید کارروائی کے لئے موخر کردیا گیا ۔
وارننگ دیے گئے میڈیکل سٹورز کی بار بار چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایاجائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔