ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک منڈی بہاوالدین /فیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ضیا ءاللہ گوندل نے اپنی ٹیم ڈاکٹر محمد رضوان، طیب الرحمن اور دیگرکے ہمراہ وواسو، چیلیانوالہ سٹیشن اور چک نمبر 2 میں پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ فیڈ ایکٹ 2016کے تحت کھل ونڈا شاپس پر چیکنگ کے دوران 10 مختلف دکانداروں سے مختلف فیڈز کے نمونہ جات لے کر کوالٹی کنٹرول لیب لاہور بھجوا دئیے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک وفیڈ انسپکٹر ڈاکٹر ضیا ءاللہ گوندل نے بتایا کہ پنجاب اینیمل فیڈ ایکٹ کے تحت تمام فیڈ ملز، کھل بنولہ ، ونڈا چوکر وغیرہ فروخت کرنے والے ڈیلرحضرات کو رجسٹر کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال کسانوں کو بہترین کھل ونڈا مہیا کیا جاسکے ۔
انہوں نے بتایا کہ فیڈ ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ جانوروں کےلئے بنائی گئی فیڈ کے تھیلوں پر اجزائے ترکیبی ، ٹاکسن لیول ، تاریخ ایکسپائری ، مینو فیکچرز کے مکمل ایڈریس اور تھیلے کا وزن 20,40کلو گرام پرنٹ کیا جائے ۔ جن ڈیلرز نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے ڈیلرز حضرات کو خبردار کیا کہ ڈیلر حضرات ان شرائط کو مد نطر رکھتے ہوئے کسی رجسٹرڈ مل /فرم سے خریداری کریںاوراس کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی