حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں موسم بہار کی شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈفر جنگل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین کیلئے 5لاکھ 40ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جو کہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین طارق محمودو دیگر افسران اور سکول کے بچوں نے ایک وقت میں 5ہزار پودے لگائے جبکہ آج کے دن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 50ہزار پودے لگائے گئے
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت ملکی معیشت، انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں، اس کرہ ارض پر رہنے کیلئے درخت نہایت ضروری ہیں ،آج یہاں ہمارے اکھٹا ہونے کا مقصدعوام الناس میں شجرکاری کا شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار اداکریں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔