خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر سمیت لیڈیز پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر،لیڈیز پولیس افسران اور گجرات پولیس کے شہداء کے خاندانوں سے خواتین نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈیز پولیس افسران ہمارے محکمہ کانہائیت اہم جز ہیں۔جو مرد افسران کے شانہ بشانہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے لیڈیز پولیس افسران کے مسائل بھی سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔
شہدائے پولیس کی فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ آپ مائیں بہنیں،بیٹیاں جنہوں نے اپنے جان سے پیارے عزیر اس ملک کی حفاظت پر قربان کر دئیے۔میں گجرات پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آپ کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔شہداء کی فیملیز کے مسائل بھی سنے گئے جن کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کواحکامات جاری کئے گئے۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی فمیلیز کے ہاتھوں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی دیکھانے والی لیڈیز پولیس اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفیکٹ بھی دئیے گے۔