ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا، زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی، فاتحہ خوانی کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، بعد ازاں ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کے ہمراہ ڈی پی او آفس کانفرنس روم میں ضلع بھر کے سرکل افسران اور تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی، کرائم کی صورتحال اور زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر کریں۔
سنگین مقدمات خصوصاً قتل، اغواء، ڈکیتی، راہزنی میں کارکردگی بہتر بنائیں،مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔
بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں۔تمام ایس ایچ اوز پبلک اوور کے دوران تھانہ میں اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔
ایس ایچ اوز تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، جرائم کی بیخ کنی اور معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں