کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،تمام محکمے پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں،دفاتر میں اپنی موجودگی،دفتری اوقات کی پابندی، صفائی ستھرائی کے نظام ، فیلڈ ورکس اور اوپن ڈور پالیسی پر خصوصی توجہ دیں۔سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس ہے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میںمختلف سرکاری محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوذوالفقار احمد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور شجرکاری مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
جس پر ڈویژنل کمشنر نے افسران سے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ضلع میں صحت، تعلیم، پرائس کنٹرول ، کلین اینڈ گرین مہم، روڈ انفراسٹرکچر ، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور دیگر مفاد عامہ کے امور کے حوالے سے جائزہ لینا ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں بارے بریفنگ دی۔
قبل ازیں ڈویژنل کمشنر گوجرانوالہ نے آر پی او کے ہمراہ ڈی سی آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔بعد ازاں کمشنر اور آر پی اونے ضلع میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کیا، صفائی مہم 5 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گی۔
انہوں نے دکانداران میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کیلئے ٹوکریاں بھی تقسیم کیں۔ڈویژنل کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری تر قیاتی منصوبوں میں معیاری تعمیراتی مٹیریل کے استعمال اوران منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کیلئے بھی تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لا ئے جا ئیں۔
انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں ذاتی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں، ضلع کی انتظامی امورز اور بنیادی ضروریات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا