ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع منڈی بہاوالدین میں 14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام محکموں کو بھر پور انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر وحید حسن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ضلع اور تحصیل کی سطح پر پروگرامز منعقد کئے جائیں، جن میں ہر شعبہ زندگی کے افراد کی شرکت یقینی بنائی جائے۔
پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر تعلیمی اداروں میں بھی بھرپور پروگرامز منعقد کئے جائیں تاکہ بچوں میں اپنے کلچر اور اس سے محبت کو پروان چڑھایا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی دھرتی ثقافت وفنون کے حوالے سے شاندار تاریخ رکھتی ہے جسے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر عوام الناس اورخصوصا نسل نو تک پہنچانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ کلچر ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں اور کل تک اپنے پروگراموں کا پلان ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کلچر ڈے کے موقع پر تمام افسران اور سٹاف ثقافتی(پنجابی) لباس پہن کر دفتر آئیں