سپر عجوہ مارٹ جہلم سے سرکاری آٹا برآمد ہونے پر مارٹ کو سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ فوڈ کے ہمراہ مارٹ پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں سرکاری آٹے کے تھیلے برآمد ہونے پر مارٹ کے کریانہ والے حصے کو سیل کر دیا، آٹے کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع،ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی.