ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی۔ جعلی چیک بنا کر پیش کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر حافظ طارق کی سربراہی میں ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم جعلی اور ٹیمپر شدہ چیک کیش کروانے والے گروہ کا سرغنہ ہے۔ ملزم عمران بھٹی کو لاہور سے گرفتار کر گیا
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے ملزم کے قبضے سے جعلی و ٹیمپر شدہ چیک برآمد ہوئے ہیں ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اس سے قبل بھی متعدد ایف آئی آر درج ہیں
ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا