ایف آئی اے ملتان زون کی پاسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی
ڈائریکٹر ملتان زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمپوزیٹ سرکل بہاولپور عدنان لوہانی کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےملزمان پاسپورٹ بنوانے کے لئے سادہ لوح شہریوں سے پیسے بٹور رہے تھے،ملزمان خود کو پاسپورٹ آفس کے ملازم ظاہر کر رہے تھے
ملزمان کو ریجنل پاسپورٹ آفس رحیم یارخان کے باہر سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں نفیس احمد، خالد محمود، محمد ساجد، محمد اشرف اور شاہد عرفان شامل ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا