“سیالکوٹ پولیس کا 12 کارکنانوں کو حراست میں لیتے ہوئے مشوانی رہائی کے احتجاجی مظاہرے پر گاڑی کے شیشے توڑے گئے”
“سیالکوٹ پولیس کا 12 کارکنانوں کو حراست میں لیتے ہوئے مشوانی رہائی کے احتجاجی مظاہرے پر گاڑی کے شیشے توڑے گئے”
چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر اظہر مشوانی کی رہائی کیلئے کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس کا دھاواانصاف یوتھ ونگ کے 12کارکنان حوالات میں قید
نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی کیلئے ملک بھر میں احتجاج کی دی گئی کال پر سیالکوٹ انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے پریس کلب سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شروع کیا تو پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17کے قریب کارکنان کو حراست میں لیکرتھانہ کینٹ منتقل کردیا
گرفتار ہونے والوں میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں شکیل احمد ایڈووکیٹ کے بیٹے میاں حسن شکیل ایڈووکیٹ، بلاول شکیل سمیت ہمزہ، اذان، ڈاکٹر علی، عاقب چیمہ، سلوان احمد و دیگر کارکنان شامل ہیں
عینی شاہدین کے مطابق کچھ نوجوان سیاہ رنگ کی ڈالہ گاڑی میں فرار ہونے لگے توپولیس نے انکی گاڑی کا گھیراؤ کرکے ڈنڈے مارکرگاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور لڑکوں پر تشدد کرتے ہوئے انکو گرفتار کرلیا
پولیس کی اس غیر قانونی کاروائی کیخلاف مرکزی رہنما عثمان ڈار، عامر ڈار، لائرز فور م کے صدر مجسم زرخیز خان ایڈووکیٹ، سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ
، ملک جمشید غیاث ایڈووکیٹ، طاہر سلطا ن،میاں اسد اللہ ایڈووکیٹ، فہیم الطاف، ملک عثمان،جمشید مغل، مبشر ہنجرا، میاں تنویر، سلیم حسین باوجو ہ، میاں عظیم،سلمان چیچی ود یگر نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔