وزیرآباد اسپیشل مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں پیش آیا
دوافراد جے قتل کے مقدمات میں مفرور ملزم نصیر پرویا کو پولیسنے گرفتار کرکے عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تو مقتول ملزم نصیر کے مخالف غضنفر فاروق نامی شخص نے وکیل کا یونیفارم پہن کر کمرہ عدالت میں ملزم نصیر کو گولیاں مار دیں قتل کردیا
بعدازاں عدالت میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم غضنفر فاروق کو فائرنگ کے دوران قابو کر لیا
پولیس حکام کا کہنا ہےقتل ہونیوالا ملزم نصیر قتل کے 2 مقدمات میں مفرور تھا ملزم نصیر پرویا نے تھانہ احمد نگر کے علاقہ گل والا میں غلام عباس اور منیر احمد نامی اشخاص کے قتل میں مقدمات میں ملزم نصیر پرویا 11 سال مفرور رہا تھا
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے دو قتل کے مقدمات کے علاوہ قتل ہونیوالا ملزم نصیر پرویا تھانہ احمد نگر کے علاقہ کیلاسکے میں ذیشان نامی شہری کے قتل میں بھی ملوث تھا جسے کچھ روز قبل تھانہ احمد نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا
پولیس حکام کا کہنا ہےکمرہ عدالت میں فائرنگ کرنیوالا ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہےابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے