کویت کے ایک میڈیا گروپ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے تیار کردہ ایک ورچوئل نیوز اینکر متعارف کروادی ہے جو آن لائن نیوز بلیٹن پڑھتی دکھائی دے گی۔
کویت نیوز ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’فضہ‘ نامی اس خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ہلکے براؤن رنگ کے بال ہیں اور اس نے سیاہ جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔
اس نے عربی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام فضہ ہے اور میں کویت کی پہلی نیوز اینکر ہوں جو نیوز میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرتی ہے.
یہ ویب سائٹ ’کویت ٹائمز‘ سے منسلک ہے، جس کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی تھی اور یہ انگریزی زبان میں شائع ہونے والا کویت کا سب سے پہلا اخبار تھا۔