مقبوضہ کشمیر میں 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘ سے گھبرا کر اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن کو برطرف کردیا گیا۔
بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے27 فروری 2019 کوپاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ میں اپناہی ہیلی کاپٹر بڈگام میں مار گرایا تھا۔
ہیلی کاپٹرگرائے جانے سے بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔