گجرات پولیس کا پی ٹی آئی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ، چوہدری مونس الہیٰ کی رہائشگاہ پر ایک بار پھر چھاپہ
20 سے زائد تھانوں کی پولیس نے رہائشگاہ کو محاصرے میں لے لیا کنجاہ رہائش گاہ پر ڈی پی او سید اسد مظفر کی ہدایات پر تیسری مرتبہ چھاپہ مارا گیا مگر پولیس کو کوئی کامیابی اس مرتبہ بھی حاصل نہ ہو سکی
پولیس کی جانب سے آدھا گھنٹہ تک رہائش گاہ کا محاصرہ کیا چھاپے کے دوران گھر میں صرف تین ملازمین موجود تھے جبکہ پولیس گجرات کنجاہ ہاؤس کے مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر ناکہ لگا کر موجود رہی
واضح رہے کہ چھاپہ کے وقت چوہدری پرویز الہی لاہور اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ بیرون ملک مقیم ہیں قبل ازیں بھی پولیس کی جانب سے یکم اور چھ فروری کو دو مرتبہ چھاپے مارے گئے تھے
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بغیر وارنٹ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں صرف عمران خان کا ساتھ دینے پر یہ غیر قانونی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں