راولپنڈی میں کاروباری شخصیت فرحان اسرار کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فرحان اسرار اپنے دوست و ملازم کے ہمراہ گاڑی پر راولپنڈی ڈیفنس جا رہے تھے
کہ اچانک ویگو گاڑی جس پر پولیس کی ریوالونگ لائٹ بھی لگی ہوئی تھی میں سوار کالے رنگ کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے گاڑی زبردستی رکوائی
فرحان اسرار کو ہتھکڑی لگا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور انکی گاڑی میں لیکر چلنا شروع کیا تو کچھ فاصلے پر مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی
گولی فرحان اسرار کے چہرے پر لگنے سے وہ دم توڑ گیا
ملزمان گاڑی چھین کر متوفی کی ہتھکڑی لگی لاش اور ساتھ موجود دونوں افراد کو ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے