پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔
روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے
جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔
روسی وفد نے پاک روس تیل خریداری کے امور کے بارے میں اخبارات میں رپورٹنگ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔