پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے 21 حلقوں میں انتخابی امیدوار تبدیل کرنے کا اعلان
پاکستان تحریکِ انصاف نے جائزے کے بعد پنجاب اسمبلی کے 21 حلقوں پر امیدوار تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نو ایسے حلقوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا جن پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ’21 ٹکٹ تبدیل کیے گئے ہیں اور نو ان سیٹوں پر ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جب پر پہلے ٹکٹ جاری نہیں ہوئے تھے۔‘
جن سیٹوں پر ٹکٹس تبدیل کیے گئے ہیں یا نئے جاری کیے گئے ہیں ان کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
پی پی 7 سے کرنل شبیر کی جگہ طارق مرتضی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم کی جگہ کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 11 سے چوہدری عدنان کی جگہ عارف عباسی کوٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 73 سے خالق داد کی جگہ سہیل گجر کو پی ٹی آئی ٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 79 سے فیصل گھمن کی جگہ نذیر صوبی کو ٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 50 سے عرفان عابد کی جگہ افضل مہیس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 57 سے علی وکیل خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 61 سے رانا نذیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 62 سے طارق گجر کی جگہ محمد علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 137 سے ملک اقبال کی جگہ ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 162 لاہورسے فیاض بھٹی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 101سے احسان مشتاق طور کی جگہ شہیر داؤد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 108 سے حافظ عطا اللہ کی جگہ ندیم آفتاب سدھو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 185 سے راؤ حسن سکندر کی جگہ سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے
پی پی 189سے فیاض قاسم وٹو کی جگہ چاند بی بی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی 194 سے خان امیر حمزہ کی جگہ سلمان صفدر کو ٹکٹ جاری کیا گیا
پی پی 197 سے رانا آفتاب کی جگہ شکیل نیازی کو ٹکٹ دیا گیا
پی پی 198 سے ارشاد حسن کی جگہ محمد دمرہ کو ٹکٹ مل گیا
پی پی 201 سے عادل سعید گجر کی جگہ میجر سرور کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا
پی پی 234 سے زاہد اقبال کو ٹکٹ دیا گیا
پی پی 251 سے احمد یار کو ٹکٹ جاری
پی پی 253 سے اصغر جوئیہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے
پی پی 257 سے چوہدری جاہنزیب کی جگہ راجہ سلیم کو ٹکٹ جاری
پی پی 266 سے رئیس کمال کی جگہ غلام محمد سولنگی کو ٹکٹ جاری
پی پی 269 سے پیر مزمل جعفر کی جگہ احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی پی271 سے نیاز کشگوریہ کی جگہ نادیہ کھر کو ٹکٹ دیا گیا
پی پی 272 سے جان یونس کو ٹکٹ جاری کیا گیا
پی پی 273 سے اقبال پتافی کی جگہ عمران کو ٹکٹ جاری
پی پی 276 سے ڈاکٹر زرینہ کی جگہ معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا
پی پی 176 سے اشفاق کمبوہ کی جگہ مہر سلیم کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے
پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود کو ٹکٹ جاری۔
تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی پی 118 سے تاحال کوئی ٹکٹ نہیں جاری نہیں کیا گیا۔