گجرات (نوید شاہ)کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ڈپٹی کمشنر گجرات / وزیرآباد عامر شہزاد کنگ کے ہمراہ اہم اجلاس کی صدارت کی، ضلع وزیر آباد میں ضلعی و تحصیل دفاتر کے قیام کے لئے پلان مرتب کیا، تفصیلات کے مطابق کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا ضلع وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سمیت تمام ضلعی دفاتر کے قیام کے لیے موزوں جگہ جلد جلد حاصل کی جائے، اس سلسلہ میں لینڈ اکوائرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع وزیرآباد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ زبیر احمد اعجاز ،ڈپٹی کمشنر گجرات/وزیر آباد عامر شہزاد کنگ ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد امجد علی رانا، ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ اس موقع پر موجود تھے ، کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ شہریوں کو تمام سرکاری خدمات بہترین انداز میں فراہم کی جائیں شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے بھرپور راہنمائی کی جائے، ریونیو ، ایجوکیشن ، ہیلتھ سمیت تمام محکمے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ ضلع وزیر آباد میں ڈسٹرکٹ دفاتر کے قیام اور علی پور چھٹہ میں تحصیل دفاتر کے لئے جگہ کا حصول آخری مراحل میں ہے جلد تمام دفاتر کا عمل میں لایا جائے گا کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا اسی طرح ضلع گجرات میں نئی بننے والی تحصیلوں کنجاہ اور جلالپور جٹاں میں سرکاری دفاتر کا قیام جلد مکمل کرلیا جائے گا فوری طور پر پہلے سے موجود سرکاری عمارات میں نئے آ نے والے افسران کو دفاتر دیئے جائیں اور سرکاری امور اور سروسز کا عمل شروع کیا جائے۔