عمران خان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے،کارکنان پرامن ہو جائیں ، ملک میں انتشار نہیں صرف الیکشن چاہتے ہیں ،کل وکلا نے مجھے بتایا انتشار ہورہا ہے
عدالت میں لوگ انصاف کیلئے آتے ہیں ،جو عدالت کہے گی ہر کیس میں پیش ہوں گا، جو کچھ ملک میں ہوا اس پر میں معذرت چاہتا ہوں
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ تینوں ججز چاہتے ہیں آپ قانون پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائیں،آپ براہ مہربانی اپنا کردار ادا کریں اور تعاون کریں،میری درخواست ہے کہ مہربانی مخالفین سے مذاکرات کریں
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ایک درخواست ہے مجھے گھر جانے دیا جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے ایک میسج آیا کہ آپ کا گھر بھی جل سکتا ہے
اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہائیکورٹ کو دن11بجے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایات دیتےہیں
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم سیکیورٹی چاہتے ہیں ،اٹارنی جنرل آپ گرنٹیئر ہیں