بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا انقلابی اقدام، جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری سروس کا اجراء کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کہیں بھی ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر 7000 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ کہیں متعلقہ شخص جنسی مجرم تو نہیں۔
نادرا کے مطابق شہری اب کسی بھی فرد کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے ضرور پڑتال کریں کہ آیا وہ کسی جنسی جرم میں ملوث تو نہیں۔
چیئرمین نادراکا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد عام شہریوں اور اداروں کو جنسی مجرموں بالخصوص بچوں و خواتین کیلئے ممکنہ خطرے کا باعث بننے والے افراد کے بارے میں فوری معلومات فراہم کرنا ہے۔