دوبئی سے سیالکوٹ جانیوالی ایمریٹس ائیر لائن کی پروازEK-618اچانک رات گئے گجرات کے مقام پر سطح زمین کے قریب آگئی جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ سے دوبئی آنے والی فلائٹ مسلسل گجرات کے مقام پر معتدد چکر لگا رہی ہے
جہاز کے کپتان کا مسلسل ائیرپورٹ حکام کیساتھ رابطہ برقرار ہے جہاز کے کپتان کو سطح زمین سے مزید بلند رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں تاہم جہاز میں کسی قسم کی فنی خرابی نہیں
اگلے 30 سے 20 منٹ تک جہاز کو رن وے پر لینڈ کروا لیا جائیگا
سب تک ذرائع کا کہنا ہے دوبئی سے سیالکوٹ جانیوالی پرواز 27 سے زائد بار گجرات شہر کا چکر کاٹ چکی ہے،تاہم فل حال جہاز سطح زمین سے 6 ہزار 1 سو 72 فٹ کی بلند پر ہے جبکہ جہاز کی سپیڈ 2 سو 56 kts ہے