گجرات ضلع بھر گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہےگزشتہ دو روز کے دوران 975 انسپکشنز کی گئی، 85 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا،دو روز میں گراں فروشوں پر 5 لاکھ، 27 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا
ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا کہنا ہے یکم تا 17 اگست 6549 مقامات پر انسپکشنز ، 699 گراں فروشوں کے چالان کئے گئے، یکم اگست تا 17 اگست گراں فروشوں پر 32 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، سنگین خلاف ورزی کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا
ڈپٹی کمشنرگجرات کا مزید کہنا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، شہری گراں فروشی کے خلاف شکایات قیمت پنجاب ایپ پر درج کرسکتے ہیں،