لالہ موسیٰ میں 10 گھنٹوں میں 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نواحی گاﺅں سیدابراہم میں سابقہ رنجش پر 26سالہ خلیل احمد کو گاﺅں کے قریب علاقے کے رہائشی دو بھائیوں غلام عباس ، علی رضا نے والد آصف علی اور ساتھیوں شیراز علی ، غلام فردید ، فضل الرحمن ، نقیب الرحمن ، غلام غوث ، حاجی افضال وغیرہ 13افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے
پولیس کے مطابق مقتول کو دیرینہ رنجش کی بناءپر قتل کیا گیا ہے تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقتول کے بھائی عمار امجد کی رپورٹ پر گاﺅں کے رہائشی 13ملزمان کیخلاف زیر دفعات 302، 109,148,149ت پ کے تحت243/23 مقدمہ درج کر لیا
دوسرے واقعہ میں نواحی گاﺅں چکوڑی شیر غازی میں 44سالہ حاجی عامر شریف کو اراضی تنازعہ پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے حاجی عامر کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا
تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقتول کے بھائی غلام جعفر کی رپورٹ پر دوبھائیوں محمد اویس، کاشف اور انکی والدہ منزہ بی بی کیخلاف زیر دفعہ 302/34ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 244/23درج کر لیا پولیس کے مطابق مقتول عامر کو سابقہ رنجش پر کی بناءپر قتل کیا گیا پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر کارروائی شروع کر دی
لالہ موسی میں 7روز میں لالہ موسیٰ میںباپ بیٹے سمیت 4افراد کو قتل کیا جاچکا ہے