امریکی کونسل جنرل کے مکانیوال نے یونیورسٹی آف گجرات میں میڈیا و کمیونیکیشن ٹی وی سٹوڈیو کا افتتاح کرنے کیساتھ ساتھ جامعہ گجرات میں امریکہ پاکستان یونیورسٹی پارٹنر شپ پراجیکٹ کے تحت سٹوڈنٹس و فیکلٹی ایکسچنج پروگرام اور ریڈیو ایف ایم اور ساڈا ڈپارٹمنٹ میں طلبا کے فن پاروں،مصوری کو خوب سراہا،
دروان دورہ سٹوڈنٹس کی مہارت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اکرم سمیت طلبہ وطالبات سے امریکہ میں قیام و تعلیم بارے آگاہی حاصل کی یونیورسٹی دورہ کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر شبر عتیق ، پروفیسر ڈاکٹر یوسف نے انہیں بریفننگ بھی دی اوریادگاری شیلڈ بھی پیش کی
امریکی کونسل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس ایکسچنج پروگرام دونوں ممالک کے درمیان باہمہ احترام و محبت کے جذبہ کو تقویت دے گا تہذیبی شعبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا خوش وقت کی ضرورت ہے
گجرات یونیورسٹی دورہ کے دوران امریکی کونسل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر ممکن امداد کے زریعے مختلف شعبوں میں پاکستان کو مضبوط وخوشحال دیکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ عزم مصمم کے ذریعے مشکل ترین مقاصد و منازل بھی حاصل کی جاسکتی ہیں