لالہ موسی پولیس نےتارکول چوری کی وارات ٹریس کرکے25ڈرم تارکول مالیتی20لاکھ روپے برآمدکرلی2ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی سرکل لالہ موسی پولیس کی چوروں وڈکیتوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے محمد ریخانAsi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چوروں ڈکیتوں خلاف جاری آپریشن کے دوران تارکول چوری کی واردات ٹریس کر لی
چند ماہ قبل جی ٹی روڈ وہند کے قریب سے نامعلوم چوروں کی جانب سے محکمہ ہائی وے کے تارکول کے25 ڈرم چوری کرلیے۔
جس پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔اور چند ماہ کے اندر چوری کی بڑی واردات ٹریس کرلی۔واردات میں ملوث دو ملزمان 1, محمد ریاض ولد برکت علی ساکن پتوکی, 2زولفقار ولد فضل احمد ساکن ضلع اوکاڑہ شامل ہیں
ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ 25ڈرم تارکول مالیتی20لاکھ روپے برآمد کرلیے