گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک اور جناح ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا،
کچہری چوک اور شہر کے دیگر علاقوں کا خود معائنہ کیا اور ایم سی افسران و ملازمین سے ملاقات کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کام جاری ہے، اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی استعداد کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل طور پر فنکشنل ہیں اور اپنی پوری استعداد کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ شہر سے پانی کی نکاسی کے لئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے ڈسپوزل اسٹیشنز، سیوریج لائنوں اور نالوں کی مسلسل صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، اور شہری اپنی شکایات متعلقہ میونسپل کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن گجرات کے شکایات سیل میں درج کروا سکتے ہیں۔